counter easy hit

مسجد البلال میں شب معراج النبی کے سلسلہ میں 23 مئی کو ایک زکر نعت محفل کا انعقاد کیا جائے گا

Azhar Abbas

Azhar Abbas

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاء مسجد البلال ویانا میں شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں 23 مئی بروز ہفتہ بعد از نماز عصر ایک زکر نعت محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار مسجد البلال کے خطیب اظہر عباس سیالوی نے نماز جمعہ کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہل ایمان کو شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے زکرنعت محفل میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے زکرنعت محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

زکر نعت محفل کے احتتام پر اجتمائی دعائیہ کلمات کے بعد حاضرین کیلیے طعام کا بھی انتظام ہو گا۔