counter easy hit

دماغی کمزوری کا علاج

جن لوگوں کا دماغ کمزور ہے وہ اس نسخے کو استعمال کر کے ہمیشہ کے لیے دماغی کمزوری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

گیارہ عدد میٹھے بادام کے مغز بعنی گری

مغز کدو چھ ماشہ

تخم کشخاش تین ماشہ

گیہوں ایک ماشہ

ان چاروں کو رات کو پانی میں بھگو دیں۔

صبح مغز بادام چھیلیں، پھر ان سب کو ایک پائو دودھ میں گھوٹ کر چھان لیں۔

اس کے بعد دیگچی کو چولہے پر چڑھا کر اس میں دو تولہ خالص دیسی گھی اور چند عدد لونگ ڈال دیں۔

جب لونگ سرخ ہو جائیں تو اس دودھ کو بگھار دیں۔

جب پک کر کسی قدر گاڑھا ہونے لگے تو بقدر ذائقہ  چینی ملا کر نیم گرم پی لیں۔

اس کے علاوہ میں مکھن، سبز ترکاریاں اور پھل کھائیں۔

طبیعت کو ہمیشہ خوش و خرم رکھن کی کوشش کریں۔ دماغ سے اس کی طاقت سے زیادہ کام نہ لیں۔