counter easy hit

حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کرے، میاں سلیم

Gas-Pump-blue-generic+flipped. [downloaded with 1stBrowser]لاہور(پ ر) انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پچھلے دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ عوامی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون نچوڑنے میں لگی ہے ،حکومت آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی زندگی کو اجیرن بنانے کا سلسلہ بند کرے ۔یہ انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ دو ماہ پہلے 49 ڈالر فی بیرل پٹرول آٹیم کے ریٹ آج37 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آچکے ہیں لیکن اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے۔ اگر عالمی مارکیٹ تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو فوری طور پر پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا جاتا ہے لیکن جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو عوام کو فائدہ پہنچانے کی بجائے حکومت آنکھیں موند لیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی ہونے کے باوجود عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے سے زراعت اور روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور تاجر برادری سمیت عوام الناس تک اس کے ثمرات ملیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی ضروریات کا 35فیصدپٹرولیم مصنوعات ہمارے اپنے ملک سے نکلتی ہیں جس کا ریلیف آج تک عوام کو نہیں دیا گیا ۔