counter easy hit

نیوکلیئر سپلائر گروپ، بھارت نے چین سے رکنیت کی حمایت کیلئے مدد مانگ لی

membership of China

membership of China

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے سولہ ،سترہ جون کو چین کا خفیہ دورہ کیا
نئی دہلی (یس اُردو) نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لیے بھارت چین کی منتیں کرنے لگا ، بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر کے چین کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ، نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کی حمایت کے لیے مدد مانگ لی ، بھارت نے چین کو کسی بھی ملک کے ممبر بننے کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی یقین دہانی بھی کرا دی ۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے سولہ ،سترہ جون کو چین کا خفیہ دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے چین کے وزیر خارجہ وینگ ی سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں نیو کلئیر سپلائر گروپ کے لیے چین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ بھارت نے چین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے نیو کلئیر سپلائر گروپ میں شامل ہونے کے لیے روکاوٹ نہیں بنے گا ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کا حالیہ ہفتوں میں یہ چین کا دوسرا دورہ ہے ۔ نیو کلئیر سپلائر گروپ کا اجلاس 24 جون کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہو گا ۔ دوسری طرف بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی اور چین کے صدر ژی جن پنگ کے درمیان شنگھائی تنظیم تعاون اجلاس کے موقع پر 23 جون کو تاشقند میں ملاقات ہو گی