counter easy hit

رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم چار روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں

Sajjad Karim

Sajjad Karim

نیلسن: یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین اور رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم چار روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ یورپین پارلیمنٹ ساؤتھ ایشیا ٹریڈ مانیٹرنگ بورڈ کے چئیر مین کی حیثیت سے ایک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس رانا پلازہ المیہ کے حوالے سے یورپی یونین اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی معاہدات پرجاری گفتگو کا تسلسل ہے یاد رہے کہ اپریل 2013 میں ڈھاکہ کے علاقہ ساور اپاذلہ میں ایک آٹھ منزلہ عمارت اچانک دھڑم سے گر گئی تھی جس کے نتیجے میں گیارہ سو انتیس لوگ جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اڑھائی ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اس عمارت میں ملبوسات تیار کرنے کی اکیس فیکٹریاں چل رہی تھیںاس کے علاوہ اس عمارت میں ایک بنک، کچھ دوکانیں اور اپارٹمنٹس بھی تھے عمارت میں بغیر اجازت کے کچھ اضافی تعمیراور عمارت کے غیر محفوظ ہونے کی رپورٹ کی موجودگی میں عمارت کے استعمال کی بنا پر بین الاقوامی طور پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کمیشن نے بنگلہ دیش میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے متعلق قوانین میں سقم پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا اور جاں بحق ہونے والوں کا معاوضہ کی ادائیگی بھی رقم نہ ہونے کی وجہ سے تاحال التواء میں ہے اسی طرح کے متعدد معاملات پریورپین یونین اور حکومت بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں اور اس بار چئیر مین کی حیثیت سے سجاد کریم بھی یورپی یونین کی نمائندگی کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔