counter easy hit

ٹی او آر کمیٹی مستقبل میں اکٹھے بیٹھتے دکھائی نہیں دے رہی، شاہ محمود قریشی

Mehmood Qureshi

Mehmood Qureshi

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پاناما لیکس کے معاملے پر کہا کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھے۔
کراچی: (یس اُردو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا دنیا نیوز کے پروگرام 146دنیا کامران خان کے ساتھ145 میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کے آج کے اجلاس میں وہی بات ہوئی جس کا اندیشہ تھا۔ آج کے اجلاس میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ٹی او آر کمیٹی مستقبل میں اکٹھے بیٹھتے دکھائی نہیں دے رہی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے احتساب کے آغاز پر کوئی دو رائے نہیں، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا واضح موقف آ چکا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف کے بیانات سے حکومت کا ذہن پڑھ لینا چاہیے۔ حکومت اپوزیشن کے اندر بھی دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرے گی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھے۔ کل تین بجے پی ٹی آئی کی سنیئر لیڈر شپ اجلاس میں بھی معاملے کو رکھوں گا۔