counter easy hit

لندن میں شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات۔

لندن (ویب ڈیسک )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے لندن میں پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے طویل ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے گذشتہ روز لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جو 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاکستان سے لندن آئی ہوئی ایک اور شخصیت بھی موجود تھی،جس کی شناخت کے بارے میں تاحال علم نہیں ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کو پنجاب حکومت کے خلاف عید کے فوراً بعد تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیا جس پر مزید بات چیت کے لیے آئندہ چند روز میں مسلم لیگ کے سینئر عہداروں کو لندن طلب کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نمبرز پورے کرنے کے لیے رانا ثنا اﷲ اور رانا مشہود کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ ن لیگ کے سینئر رہنماؤں نے اس منصوبہ بندی کی مخالفت کی اور ان کا کہنا کہ رواں سال کے آخر تک حکومت کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہ لائی جائے۔تاہم شہباز شریف نیب کی حالیہ کارروائیوں سے نالاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ پنجاب حکومت ہر حال میں ان کے پاس واپس آجائے ۔ خاندانی ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کی طرح اب سلمان شہباز بھی برطانیہ میں لمبے عرصے تک قیام کریں گے۔لیگی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ تین روز سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ہائی پروفائل سیاسی پناہ کے کیسز میں مہارت رکھنے والی فرم کے وکلا سے مشاورت بھی ہوئی،تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کی یہ مشاورت داماد علی عمران کے حوالے سے ہے یا سلمان شہباز کے بارے میں ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website