counter easy hit

وزیراعظم اور چودھری نثار کی ملاقات، کرکٹ رپورٹ لیک ہونے کا معاملہ زیر غور

Meeting of Prime Minister

Meeting of Prime Minister

وزیراعظم اور چودھری نثار کی اہم ملاقات، کرکٹ امور کی رپورٹ لیک ہونے کا معاملہ زیر غور وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اہم ملاقات کی ہے جس میں کرکٹ امور اور تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ لیک ہونے کا معاملہ زیر غور آیا۔اسلام آباد: (یس اُردو) ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ نے وزیرِاعظم کو کرکٹ امور اور تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ لیک ہونے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ یہ چھان بین ہونی چاہیے کہ میری ہدایت کے باوجود رپورٹ کس طرح لیک ہوئی؟۔ یہ رپورٹ پہلے مجھ تک پہنچنی چاہیے تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کا بھی تعین ہونا چاہیے کہ اس رپورٹ کو عام کرنے کے پیچھے کیا مقاصد تھے؟ آیا اس کا مقصد چند کھلاڑیوں اور کوچ کی تضحیک تو نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے تمام معاملات پر 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔