counter easy hit

ملاقات کا دن : نواز شریف نے گھر سے کیا کچھ منگوا لی

لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز اپنی دادی اور اپنے صاحبزادے جنید صفدر کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات لے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں جب کہ دیگر لیگی رہنما اور اراکین بھی جیل کے باہر موجود تھے۔ مریم نواز اپنے والد کے لئے کھانا بھی گھر سے بنوا کر لائیں جبکہ کھانے میں مچھلی  سبزی، اور گاجر کا حلوہ شامل تھا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے سینیٹر مشاہد اللہ، لیگی ایم این اے رانا ثنا ء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنما کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ کا کہنا تھا حکومتی وزراء کرپٹ ترین ہیں اور عمران خان صرف اپوزیشن کا احتساب کر رہے ہیں جبکہ فاروڈ بلاک وہی بناتا ہے جو پارٹی میں ہوتا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا نواز شریف انتقامی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں، اورع انتقامی عمل کی سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہورہا ہے۔ ملک میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے ، انہوں نے کہا ملک میں کاروبار بالکل منجمد ہو گیا ہےم اور حکومتی وزرا کی بد دیانتی کے سوا کچھ بھی نہیں کر رہے، حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہے نہ وژن جبکہ حکومت پارلیمانی کمیٹی سے اب راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل افراد ہی جیل میں نواز شریف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو انہیں سنائی تھی۔