counter easy hit

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا سربراہان کے درمیان 65 سال بعد ملاقات

سیئول: شمالی کوریا کے وزیراعظم کم جونگ ان مختصر دورے پر آج جنوبی کوریا کے سرحدی شہر پنمن جم پہنچ گئے جہاں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان 65 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی۔

Meeting between North Korea and South Korea heads after 65 yearsبین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شمالی کوریا کم جونگ اُن جنوبی کوریا کی سرحد عبور کر کے جنوبی کوریا کے سرحدی شہر پہنچ گئے جہاں صدر مون جے ان نے پُر تپاک استقبال کیا۔ ایک دوسرے کے خلاف جنگ مسلط کرنے کے دعوی کرنے والے دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ کم جانگ ان کو شاندار روایتی انداز میں سلامی دی گئی جب کہ دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے اس سے قبل کم جانگ ان نے ’پیس ہاؤس‘ میں کتاب پر تاثرات درج کرتے ہوئے تحریر کیا کہ نئی تاریخ کا آغاز ہو گیا اور امن کا دور آ گیا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان ’ڈی ملیٹرائزڈ زون‘ تک گاڑی میں گئے جہاں سے اجلاس والی جگہ پر پیدل آئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے جس میں خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر، سرحدی معاملات اور دیگر مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دورسے دور میں معاہدے پر دستخط ہوں گے اور مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کم جانگ ان  1953 کی کورین جنگ کے اختتام کے بعد جنوبی کوریا کی سرحد پار کرنے والے شمالی کوریا کے پہلے سربراہ بن گئے ہیں۔ اسی طرح شمالی کوریا کے سربراہ امریکی صدر سے ملاقات کے لیے رواں سال جون میں امریکا بھی جائیں گے۔ امریکا سمیت کئی ممالک نے دونوں کورین ممالک کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔