counter easy hit

وزیر اعلیٰ ہاوس میں آنے والے سینکڑوں سائلین کی عثمان بزدار سے ملاقات، وزیر اعلیٰ نے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سردار عثمان بزادر کا عوامی اسٹائل ، مختلف علاقوں سے آئے سینکڑوں شہریوں کے درمیان چلے گئے اور انکے مسائل دریافت کیے، ملاقات کی غرض سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی، وزیر اعلیٰ نے فرداً فرداً سب سے انکے مسائل دریافت کیے اورمسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ، تفصیلات کے مطابق عوامی وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا ہر قدم ہی عوامی ہوتا ہے، حسب معمول جمعہ کی نماز کے بعد شہریوں سے ملنے پہنچے تو وہاں پر موجود ایک بزرگ شہری نے سرائیکی زبان میں عثمان بزدار سے سوال کیا کہ ’’ میرا کم کڈن تھیسی؟ ‘‘ شہری کا سوال سنتے ہی عوامی وزیر اعلیٰ نے سرائیکی زبان میں ہی جواب دییتے ہوئے کہا ’’کیوں نئی تھیسی؟ بابا جی ہن سارے کم ای تھیسن ‘‘۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شہریوں سے ہنستے مسکراتے مصافحہ کرتے رہے، اس موقع پر عثمان بزدار لوگوں کی شکایات سننےے بعد متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے رہے کہ سائلین کے تمام مسائل کو حل کیا جائے، اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے کام کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے، کسی قسم کی کوئی بھی کاوتاہی یا لاپرواہی منظور نہیں کی جائے گی۔ ملاقات کے لیے آنےوالے سائلین کی بسکٹ اور چائے سے تواضع بھی کی گئی جبکہ عوام کی کثیر تعداد عثمان بزدار کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوتے رہے اور سیلفیاں بناتے رہے ۔