counter easy hit

میرا کا تکذیب نکاح کیس، فیصلہ ملتوی

لاہور: اداکارہ میرا کے وکیل نے تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ 15 نومبر کو سنانے کی درخواست دیدی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ ملتوی کردیا۔

Meera refutation marriage case, decision postponedلاہور کی فیملی عدالت میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ ہفتہ کو سنایا جانا تھا تاہم اداکارہ کے وکیل نے فیصلہ 15 نومبر کو سنانے کی درخوست دیدی جس میں کہا گیا کہ شہرسے باہر ہوں، عدالت میری موجودگی میں فیصلہ سنائے۔ عدالت نے میرا کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے فیصلہ نہیں سنایا۔ فیملی جج بابر ندیم نے محفوظ کیا گیا فیصلہ 15 نومبر کو سنانے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ عتیق الرحمان نامی شخص نے اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔