counter easy hit

مراقبہ ہال ہالینڈ کے شعبہ خواتین کے زیر انتظام گیارہویں شریف کی روحانی با برکت تقریب کا انعقاد

Haji Javeed Azeemi

Haji Javeed Azeemi

دی ہیگ (حاجی جاوید عظیمی) مراقبہ ہال ہالینڈ کے شعبہ خواتین کے زیر انتظام و انصرام حضور غوث اعظم کی گیارہویں شریف کی روحانی با برکت تقریب برائے خواتین بروز اتوار 15 مارچ دن ایک بجے جامع مسجد نور الاسلام کے ہال میں منعقد کی جائے گی۔

اس مبارک تقریب میں شرکت کے لئے پاک ڈچ کمیونٹی کی معزز خواتین کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔مدعوین سے التماس ہے کہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔

پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی جائے گی۔