counter easy hit

شہباز شریف کا طبی معائنہ : میڈیکل رپورٹ میں ایسا انکشاف ہو گیا کہ حقیقت جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے سینے میں گلٹیوں کا انکشاف ہوا ہے، میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹروں نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کی ، جس میں ڈاکٹروں کی شہبازشریف سے میڈیکل رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا، بڑی آنت کی بیرونی دیوار معمول سے بڑھنے اور پھیلاؤ پر ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے نیب کی حراست میں زیرتفتیش اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی طبی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں شہبازشریف کے سینے میں گلٹیوں کا انکشاف ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک گردے کے متاثرہونے کے اثرات پائے گئے۔ ڈاکٹروں نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ پرہجوم جگہوں پر کینسر سروائیو کو رکھنا محفوظ نہیں۔تاہم شہبازشریف کو کھلی ، ہواداراور سورج کی روشنی والی جگہ پر رکھا جائے۔ طبی صورتحال پر مریض کا تفصیلی میڈیکل تجزیہ ضروری ہے۔ ڈاکٹروں نے شہبازشریف رپورٹ میں بڑی آنت کی بیرونی دیوار معمول سے بڑھنے اور پھیلاؤ پر ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا۔ واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل کیا گیا۔شہباز شریف کو نیب کی تحویل میں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے خون کے نمونے لیے گئے اور سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی اسکین کی حتمی رپورٹ منگل کو ملنے کا امکان اور اسی روز ڈاکٹرز شہباز شریف سے دوبارہ ملاقات میں انہیں صورتحال پر بریف کریں گے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد طبی ماہرین مستقبل کے لئے حکمت عملی تجویز کریں گے۔یاد رہے کہ نیب نے 22 نومبر کو شہباز شریف کا خون ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ میں کروموگرینن اے کی علامات کی نشاندہی ہوئی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو منگل کو ہوائی جہاز کے ذریعے لاہور لایا گیا۔