counter easy hit

طبی ٹوٹکے‎

کمر درد کےلئے بے حد آزمایا ہوا مفید ٹوٹکا۔۔۔۔
خشک ناریل یعنی گری کا آدھا حصہ لے کر کسی برتن میں پانی ڈال کر رات کو بھگو دیں ۔صبح اس کو پانی سے نکال کر باریک پیس لیں پھر ایک کلو دودھ میں ڈال کر کھیر بنا کر روزانہ کھائیں ۔انشاءاللہ کمر درد ٹھیک ہو جائے گا ۔نیز چارپائی پر بچھائے گدے میں گندم بھر کر سوئیں ،اس سے بھی کمر درد سے آرام آئے گا ان شاءاللہ ۔
پلکیں بڑی کرنے کے فلالین کے کپڑے کو نیم گرم دودھ میں بھگو کر آنکھوں پر اس وقت تک رکھیں جب تک گرمائش ختم نہ ہو چند بار کرنے سے پلکیں بڑی ہو جائیں گی ۔
چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے صبح پودوں پر پڑی شبنم کے قطرے کسی برتن میں انڈیل لیں ۔چہرے پر لگانے سے چمک پیدا ہوتی ہے ۔
گلا بیٹھ جائے تو شلجم کو پانی میں ابال کر اس کا پانی پی لیں ۔
لوکی کھانے سے خوب بھوک لگتی ہے کمزور بچوں کو لوکی کھلانے سے ان کا وزن بڑھتا ہے ۔
کبھی کبھی جوتے کی پالش سوکھ جاتی ہے اگر اس میں تھوڑا سا پٹرول ملا لیا جائے تو وہ نرم ہو جائے گی ۔
نیند نہ آئے تو خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملیں ۔جلد نیند آجائے گی۔
کھانسی دور کرنے کے لئے بچوں کو ایک چمچ شہد اور کلونجی پیس کر کھلا دیں ۔
دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھنے کے لئے جب بھی کوئی چیز کھائیں تو اس کے بعد تھوڑی سی روٹی چبا لیں ۔
پلنگ کی پائنتی سے اجوائن کی پوٹلیاں باندھ دیں تو پلنگ کے کھٹمل بھاگ جائیں گے ۔