counter easy hit

چالیس سال سے عوام کو خواب دکھا کر ووٹ مانگنے والے اب حقیقیت کی دنیا میں آجائی، مظہر گوندل

چالیس سال سے عوام کو خواب دکھا کر ووٹ مانگنے والے اب حقیقیت کی دنیا میں آجائی، مظہر گوندل

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما مظہر گوندل نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں عوام کو سستی روٹی کے نام پر لوٹا گیا جبکہ خواب خوشحالی اور ترقی کے دکھائے گئے ۔ عوام کو خواب دکھاتے دکھاتے اپوزیشن جماعتیں خود بھی دن میں خواب دیکھنے میں لگ گئی ہیں ۔ حکومت ان کے ڈرائنگ روم سے مارنے والی بڑھکوں سے گرنے والی نہیں ۔ ان لوگوں کو عمل دنیا میں آجا ناچاہیے عوام ان کو بری طرح مسترد کرچکے ہیں اور اب تبدیلی کے ساتھ ساتھ ایسی ترقی چاہتے ہیں جو پوری دنیا میں ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے پیچھے صرف اس لئے ہیں کیونکہ ہمارے حکمران سیاست اپنے ملک میں جب کہ لوٹا ہوا مال دوسرے ملکوں کی ترقی کیلئے ان کے بنکوں میں رکھتے رہے ۔ اسی سب کی وجہ سے آج ہمارا ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد سینئر جماعتوں والے صرف خواب دیکھتے اور دکھاتے ہیں، عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیتے ہیں۔

 

MAZHAR GONDAL, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE