counter easy hit

شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر خواجہ آصف کیخلاف درخواست خارج

Mazari tractor petition against Khawaja Asif said trolley

Mazari tractor petition against Khawaja Asif said trolley

اسلام آباد ( یس اردو نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف درخواست خارج کر دی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ہائی کورٹ مداخلت کا اختیار رکھتی ہے ، کیا عدالت عالیہ پارلیمانی امور میں مداخلت کر سکتی ہے یا نہیں؟ ڈاکٹر شیریں مزاری کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو دی گئی درخواست پر کچھ نہیں ہوا ، یہ معاملہ ہتک عزت کا ہے، خواجہ آصف نے خاتون رکن قومی اسمبلی کی ذات پرحملہ کیا ہے، خواجہ آصف نے جان بوجھ کر اسمبلی میں میری ذات پر حملہ کیا ہے اور انہوں نے مجھ سے معافی بھی نہیں مانگی، خاتون کی تضحیک ہونے پر وزیر اعظم کو مداخلت کرنا چاہئے تھی ، کل کوئی دوسرا شخص بھی وزیراعظم کے گھر کی خواتین کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔

عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website