counter easy hit

مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

Maulana Fazlur Rehman announced a big announcement for Chairman Senate

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ ن لیگ چاہتی میں رہبر کمیٹی کی سربراہی کروں، یوسف رضا گیلانی بھی رہبر کمیٹی کے سربراہی کریں تو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔نجی نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یو سف رضا گیلانی رہبر کمیٹی کی سربراہی کریں تو ہم کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ن لیگ کی رائے ہے کہ رہبر کی کمیٹی کی سربراہی بھی اس کو کرنی چاہئے جس نے اے پی سی کی سربراہی کی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اس بات پر نظر ہوگی کہ چیئر مین سینیٹ کو کیسے تبدیل کیا جائے ؟ چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی پر سب متفق ہیں، جے یو آئی نے حکومت کے خلاف 12ملین مارچ کئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے ، اس پر سب جماعتوں نے اتفاق کیاہے اور اس بات پر بھی اتفاق کیاہے کہ دوبارہ الیکشن ہونے چاہئے ، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ارکان کومنظم کرنا ہوگا ، اے پی سی میں تمام فیصلے متفقہ ہوئے ۔اے پی سی کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوناقوم کیلئے بہت بڑی خوشخبر ی ہے ، رہبر کمیٹی جو بھی حکمت عملی بنائے گی، سب اس سے اتفاق کریں گے ، رہبر کمیٹی میں تمام پارٹیوں کا صرف ایک ایک ممبر ہی ہوگا اور ووٹ بھی ایک ہی ہوگا لیکن اگر ممبر ز دو بھی ہوئے تو ووٹ ایک ہی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں غصے کاعادی نہیں ہوں، میں نے جس کے بارے میں کہا کہ یہ غلط آدمی ہے ، اس نے سب سے پہلے دینی مدارس پر حملہ کیا جس پر ہم کوباہر نکلنا پڑا ، اب وہ کچھ نہیں کرسکا تو یہ اس کی بے بسی ہے ۔اس سے اس کامذہبی چہرہ بھی کل کر سامنے آگیاہے جویہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اقتصادی کمیٹی بنائی گئی تواس میں سب کے سب وہ لوگ شامل تھے جو مغرب کے نزدیک تھے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website