counter easy hit

مولانا عبدالعزیز نے معذرت کرلی اس لئے گرفتار کرنے میں محتاط ہیں، چوہدری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انکشاف کیا ہے کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر کے دہشت گرد حملے کا دفاع کرنے پر تحریری معذرت پولیس کو سامنے جمع کرادی ہے۔

3 روزہ دورہ امریکا کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران لال مسجد کے امام کو گرفتار نہ کرنے کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت محتاط ہے، غیر آمادہ نہیں۔ مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرنا مشکل نہیں مگر ہم اپنی توجہ عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ اس مرحلے پر کوئی اور اقدام تقسیم کا باعث اور عسکریت پسندوں کیلیے فائدہ مند ہوگا۔

وفاقی وزیر نے لال مسجد میں 2007 کے آپریشن کا ذکر کیا جب پرویز مشرف حکومت مولانا عبدالعزیز کو ان کے گاؤں سے واپس لانے اور خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے پر مجبور ہوگئی تھی۔