counter easy hit

گائے کے نام پر قتل عام ناقابل قبول ہے، نریندر مودی

احمد آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں گائے کے نام پر ہونے والے قتل عام پر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

Massacre is unacceptable on cow's name, Narendra Modi

Massacre is unacceptable on cow’s name, Narendra Modi

بھارت میں بی جے پی کے وزیراعظم نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے انتہا پسند ہندوؤں کے حوصلے بہت بلند ہوگئے ہیں اور انہوں نے گائے کے نام پر مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں سمیت درجنوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے۔ ان واقعات پر مودی نے پہلی بار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور خونریزی کو ناقابل قبول قرار دیا۔ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سابرمتی آشرم کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے گائے کے نام پر جاری دہشت گردی کے بارے میں کہا کہ ملک میں کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گائے کی حفاظت ضرور کرنی چاہیے، گاندھی اور اچاریہ سے زیادہ کسی نے گاؤ رکھشا کے حق میں آواز بلند نہیں کی لیکن اس پر لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت گاندھی بھی نہ دیتے، تشدد سے مسائل حل نہیں ہوتے، لوگوں کو گاؤ بھگتی کے نام پر مارنا ناقابل قبول ہے۔

 نریندر مودی نے بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کے مصداق کہا کہ ہم گاندھی اور عدم تشدد کی سرزمین ہیں، بطور معاشرہ ہمارے ہاں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، کیونکہ تشدد سے نہ پہلے کبھی مسائل حل ہوئے نہ آئندہ ہوسکتے ہیں، آئیں مل جل کر بھارت کو گاندھی کے خوابوں کا ملک بنائیں، ایسا ملک جس پر ہمارے تحریک آزادی کے لوگ فخر کریں۔ واضح رہے کہ نریندر مودی اپنی انتہا پسندی اور اسلام دشمنی کے لیے مشہور ہیں ۔ وہ کئی سال ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ رہے جہاں انہی کے دور میں 2002  میں مسلم کش فسادات میں انتہا پسندوؤں نے ہزاروں مسلمانوں کو شہید کردیا جن میں سے متعدد کو زندہ جلادیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website