counter easy hit

مسجد البلال ویانا کی جانب سے 27 دسمبر کو جشن عید میلاد النبی کا جلوس نکالا جائے گا۔ نواز وڑائچ

Nawaz Warraich

Nawaz Warraich

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی و دینی درس گاہ کا اعزاز مسجد البلال کو حاصل ہے اور ہمیشہ کی طرح ایک قدم اور آگے بڑھ کر دو سال قبل مسجد البلال ویانا کی انتظامیاں نے پاکستان میڈیا ویانا کے اکرم باجوہ کے تعاون سے ویانا میں ایک تاریخ رقم کی۔

نبی اکرم ۖکی ولادت کی خوشی میں ویانا کی تاریخ میں پاکستانیوں کی جانب سے پہلا جشن عید میلادالنبی ۖکا عظیم الشان جلوس نکالا اور اُسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی میڈیا کے تعاون سے مسجد البلال ویانا کی انتظامیاں کی جانب سے 27 دسمبر بروز زتوار دوپہر 13 بجے کو تیسراسالانہ جشن عید میلادالنبیۖکا سنتوں بھرا جلوس نکالا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار مسجد البلال ویانا کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ ویانا کی فضاوںمیںعاشقان رسول ۖجلوس میں جوق در جوق شرکت کرکے اپنی اپنی عقیدت اظہار کریںاورعاشقان رسول ۖ سب مل کر ویانا کی سڑکوںاور گلیوں میں نعت خواں درود واسلام کی صدائیں بلند کریں۔

سرسبز جھنڈیوں سے ویانا کی فضائیں مہک جائیں گی ۔تمام مسلم کمونٹی سے بھر پور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے اور ساتھ اپنے بچوں کو بھی ضرور لائیں۔