counter easy hit

مسجد البلال ویانا میں پانچویں روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا

Masjid Alblal Vienna,Iftar

Masjid Alblal Vienna,Iftar

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گا مسجد البلال ویانا میں بھی دوسری مذہبی عبادت گاہوں کی طرح رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی رونقیں بڑھ گی ہیں اور لوگوں کا روزہ افطار کرانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

مسجد البلال ویانا میں نماز تراویح میں حافظ محمد ناصر قرآن پاک سناتے ہیں ۔مسجد البلال میں پانچویں روزہ کے افطار سے قبل ایک مختصر زکر محفل کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں تلاوت قرآن پاک پڑھنے کی سعادت سید عبدالرحمان شاہ نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول ۖ کو نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے والوں میں عامر صدیق، غلام مصطفی نعیمی شامل تھے،اجتمائی دعائیہ کلمات کے بعد روزہ افطاری اور نماز مغرب کے بعد حاضرین کو افطار ڈنر پیش کیا گیا۔