counter easy hit

مریم نواز کی پیشی: 2547 اہلکار، 4 ایس پیز،11ڈی ایس پیز تعینات رہے

جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کی سڑکیں بند رہیں ، اکیڈمی کے سامنے والا پارک بھی خالی کرا لیا گیا

Maryam Nawaz presentation: 2547 officials, 4 SPs, 11 DSPs were deployed

Maryam Nawaz presentation: 2547 officials, 4 SPs, 11 DSPs were deployed

اسلام آباد: پولیس کے مطابق مریم نواز کی پیشی کے موقع پر 2547 سکیورٹی اہلکارتعینات رہے ۔ 4 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز اور 33 انسپکٹرز نے ڈیوٹی دی۔ پولیس، رینجرز اور ایف سی کی نفری کو 6 بجے پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کی سڑکیں بند رہیں، اکیڈمی کے سامنے والا پارک بھی خالی کرا لیا گیا۔ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری ہائی الرٹ رہی، مریم نواز کی آمد سے پہلے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)مشتاق احمد، ایس ایس پی ساجد کیانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے جوڈیشل اکیڈمی کے اندر اور باہر سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وفاقی پولیس کے اے ٹی ایس سکواڈ کے اہلکار بارش میں بھی جوڈیشل اکیڈمی کے گیٹ کے سامنے کھڑے رہے۔ دوسری طرف حسین نواز کی پیشی کے موقع پر آئی ایٹ، ایچ ایٹ اور گرد و نواح کے رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے سیل کر دیئے گئے ۔ اکیڈمی جانیوالے تمام راستوں پر خاردار تار لگا کر اور سیمنٹ کے بلاک رکھ کر بند کر دیا گیا۔ فیڈرل تعلیمی بورڈ کا دفتر بھی بند ہوگیا جس سے شہریوں اور بورڈ ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جوڈیشل اکیڈمی کیلئے آئی ایٹ تھری چوک سے ایک راستہ کھلا رکھا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website