counter easy hit

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات ۔۔۔۔۔۔ جیالوں ، متوالوں اور ٹائیگروں سبھی کو حیران کر دینے والی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے مہنگائی حکومتی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے بڑھی ہے ،عوام ہمیں موقع دیں،معیشت کا تحفظ کریں گے ۔ایماندار وزیر اعظم آنے کے بعد اب کرپشن کیوں بڑھ گئی؟پیپلز پارٹی پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے بغیر تبدیلی لائی اب بھی اس کے

میرا بیٹا بچپن سے برہنہ سونے کا عادی تھا اس لیے ۔۔۔۔۔ کراچی میں مشہور ڈاکٹر اور اسکے بیٹے کے قتل کیس میں ناقابل یقین انکشافات

بغیر تبدیلی لائے گی۔ لاہور میں ثمینہ خالد گھرکی کی رہائشگاہ پر اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان کہتے تھے مہنگائی تب بڑھتی ہے جب وزیراعظم ایماندار نہیں ہوتا، جب ایماندار وزیراعظم بنے گا تو ایسے مسائل نہیں ہونگے لیکن عمران خان کا اپنا شماریات بیورو کہتا ہے کہ تاریخ میں مہنگائی میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا پچھلے 15مہینے میں ہوا ہے ، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک نے کہا ہے ٹیکس ٹارگٹ پورا نہیں ہوا تو پھر عمران خان کو بتانا چاہیے کہ وہ کس کرپشن میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے آج مہنگائی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے حکومت اپنا ٹیکس ٹارگٹ حاصل نہیں کر پارہی ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ صرف کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ ہمارا حکمران نالائق اور نااہل ہے ۔

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد مسلسل غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھنے والے مردوں اور عورتوں کو اس کا سب سے بڑا نقصان کیا ہوتا ہے ؟ لاہور کی معروف خاتون ڈاکٹر کے خاص مشورے

 

عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تناظر میں پورا ملک مہنگائی کی لپیٹ میں ہے جس کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جارہا ہے ،اگر وزیر اعظم نے بوجھ ڈالنا ہے تو غریب عوام کی بجائے اپنے امیر دوستوں پر ڈالیں،موجودہ حکومت امیر طبقے کو ایمنسٹی فراہم کرتی ہے جبکہ ہماری خواہش ہے کہ چھوٹے تاجر اور غریب عوام کیلئے بھی ایمنسٹی سکیم ہو۔ انہوں نے کہاعوام کے معاشی تحفظ کیلئے ان ہاؤس تبدیلی سمیت نئے انتخابات کے دروازے کھلے ہیں،مریم نواز اگر دعوت دیں گی تو ضرور ملاقات کروں گا

ہم کسی بھی دروازے کو بند نہیں کریں گے ، نئے الیکشن یا ان ہاؤس تبدیلی ہم سب آپشن اختیار کرنے کو تیار ہیں، دھاندلی زدہ حکومت نے زبردستی اپنا راج قائم کیا۔ا نکا کہنا تھا مجھے گرفتار کیا گیا تو آصفہ پارٹی کو لیڈ کریں گی، پاکستان کی اپوزیشن اور عوام ایک پیج پر ہیں۔پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ ملک کے مفاد میں نہیں، ہم اسے نہیں مانتے ،عوام نالائقوں کی ناکامیوں کا بوجھ کیوں اٹھائے ، کسی بھی غیر جمہوری حکومت کو سپورٹ نہیں کر سکتے ۔ شہباز شریف بھی جلد واپس آئیں گے اور اپنا کردار ادا کریں گے ۔اس سے قبل بلاول کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے بعض رہنمائوں نے مسلم لیگ ن کے بطور اپوزیشن کردار پر سوال اٹھایا، ترجمان بلاول بھٹو مصطفی نواز کھوکھر کاکہناتھا لیگی لیڈرشپ باہر ، اپوزیشن لیڈر منظر سے غائب ، مریم نواز خاموش، معاملہ کیاہے ؟ کچھ معلوم نہیں قومی اسمبلی کب تک اپوزیشن لیڈر سے محروم رہے ۔بعدازاں بلاول بھٹو نے سابق سینئر وزیر مشتاق اعوان کے بھائی کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے اپنے دورہ لاہور میں ایک روز کی توسیع کر دی،وہ آجساہیوال ڈویژن کے عہدیدار وں سے ملاقات کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے مہنگائی حکومتی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے بڑھی ہے ،عوام ہمیں موقع دیں،معیشت کا تحفظ کریں گے ۔

MARYAM NAWAZ, AND, BILAWAL BHUTTO, MEETING, A, GREAT, GOOD, NEWS, FOR, TIGERS, AND, PATWARIES،

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website