counter easy hit

عورتوں کی تذلیل۔۔!!خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد تنازع۔۔۔ ماہرہ خان بھی میدان میں آگئیں، خصوصی پیغام میں بہت کچھ کہہ ڈالا

کراچی (ویب ڈیسک) ماہرہ خان نے مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کی سماجی کارکن ماروی سرمد کے لیے استعمال کی گئی انتہائی نازیبا زبان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر میں صدمے میں ہوں۔ خواتین کے بارے میں متنازع بیانات دینے والے معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کے گزشتہ روز ایک شو کے دوران ماروی سرمد کے لیے استعمال کے گئے الفاظ اورنازیبا زبان نے سوشل میڈیا پر طوفان اٹھادیا ہے یہاں تک کہ خلیل الرحمان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی اس معاملے پر خاموش نہ رہ سکیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے خلیل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا جو کچھ میں نے ابھی سنا اور دیکھا اس پر حیران اور صدمے میں ہوں۔

ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر کو بیمارقرار دیتے ہوئے کہا یہ آدمی ٹی وی پر بیٹھ کر عورتوں کی تذلیل کرتا ہے لیکن اسے پراجیکٹ پر پراجیکٹ مل رہاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹاک شو کے دوران خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان کافی گرما گرمی ہوگئی تھی اور اس دوران خلیل الرحمان قمر نے لائیو شو میں ماروی سرمد کے لیے انتہائی نازیبا استعمال کی تھی۔ خواتین کے حوالے سے متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہوررائٹر خلیل الرحمان قمر نے گزشتہ روز ایک ٹاک شو کے دوران سماجی کارکن ماروی سرمد کے ساتھ بحث کرتے ہوئے انتہائی نازیبا زبان استعمال کی۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے بات کرنے کے لیے مدعو تھے۔ شو کی اینکر نے جب خلیل الرحمان قمر سے عورت مارچ کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے بارے میں ان کی رائے جاننا چاہی تو خلیل الرحمان نے کہا کہ عدالت نے یہ منع کردیا ہے کہ ’’میرا جسم مرضی‘‘جیسے نعرے کو عورت مارچ میں منہا کردیا جائے۔ تاہم جب میں عورت مارچ اور اس نعرے کے بارے میں کروفر کے ساتھ ماروی سرمد کو بولتے ہوئے سنتا ہوں تو میرا کلیجہ ہلتا ہے۔

NABEEL QURESHI AND SHEHZAD ROY TWEETS AT MARVI SARMAD AND KHALIL UR RAHMAN QAMAR DISPUTE

MAHIRA KHAN TWEETS AT MARVI SARMAD AND KHALIL UR RAHMAN QAMAR DISPUTE

MARVI SARMAD AND KHALIL UR RAHMAN QAMAR DISPUTE, MAHIRA KHAN COMMENTED ON THE ISSUE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website