counter easy hit

اولڈ ہم میں شہدا کربلا کانفرنس اور محفل مسالمہ

Oldham

Oldham

مانچسٹر : مانچسٹر سے ملحقہ شہر اولڈ ہم میں شب عاشور ایک نشست کا اہتمام کیا گیا -جس کے دو حصے تھے پہلا حصہ کانفرنس شہدا کربلا کے نام سے منسوب تھا- خدیجہ سنٹر اور اقرا ہائی سکول کے ہال میں ہونے والی نشست میں میزبان قاری منظور شاکر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور میزبانی کے فرائض ادا کرنے کے لئیے معروف ادبی اور دینی شخصیت شاہد حسین کو دعوت دی نوجوان محمد اوید کی تلاوت قران پاک حافظ زاہد نے حمد باری تعالی’ پیش کی قاری برہان الدین نے نعت کا نزرانہ پیش کیا – مولانا نصیر احمد مولانا عباس اور دیگر علما نے واقعہ کربلا کے حوالے سے گفتگو کی۔

یہ نشست اس لئیے بھی اثر انگیز رہی کے برطانیہ میں نوجوان نسل کو واقعہ کربلا سمجھنے میں آسانی رہی ، محفل مسلمہ کے میزبان سید نبیل حیدر تھے مقمامی ادبی حلقوں میں آپ اردو اور پنجابی ———– شاعری میں منفرد مقام رکھتے ہیں محفل مسالمہ کی صدارت یارک شائر ادبی فورم روح رواں معروف شاعر اشتیاق میر تھے جبکہ مہمان خصوصی متعدد کتابوں مصنف ،کاروان ادب برطانیہ کے بانی اور صدر اور ———————– شاعر محترم صابر رضا تھے۔

عمر بٹ نے منظوم سلام پیش کیا ،برہان الدین بہار نے بنگلہ اور اردو میں نعت پیش کی مقامی نوجوان شاعر عثمان عبدالقیوم کے نزرانہ عقیدت کے بعد ڈیوزبری سے آئے خوش گلو شاعر یعقوب رضوی نے سماں باندھ دیا – عراقی شاعر کے کلام کے بعد مخدوم امجد شاہ انور جمال فاروقی ،شارق خان ،محمد انور اور دیگر شعرا نے مرثیہ ، سلام اور سوز پیش کیا آخر میں قاری عبداشکور نے فاتحہ خوانی فرمائی اور مولانا غلام مصطفے’ نے دعا فرمائی۔