counter easy hit

مارشل لا کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والی ایم کیو ایم دہشت گرد ہے، میاں امجد

Mian amjad

Mian amjad

پیرس (میاں امجد) ورلڈ ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر میاں امجد نے ایم کیو ایم کو دہشت تنظیم قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضیاالحق کی مارشل لاکی پیداوار اور اور پرویزمشرف کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والی جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔ میاں امجد نے کہا کہ الطاف حسین کو 1985ءکے بلدیاتی انتخابات میں مارشل لا کی چھتری کے نیچے میدان سیاست میں اتارا گیا۔ جس کا خمیازہ قوم آج تک بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پیدا ہونے والے الطاف حسین کا خود کو مہاجرکہنا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ ایم کیو ایم کو بھارتی اشاروں پر مہاجر وں کے نام پرلسانی تعصب پھیلانے کے لئے بنایا گیا۔ جس نے آج تک کراچی میں امن قائم نہیں ہونے دیا اور صرف سندھی، مہاجر، پنجابی، پختونوں کو ہی نہیں شیعہ سنی رہنماوں کو بھی قتل کرایا تاکہ پاکستان کو عدم استحکام سے دورچارکرکے بھارتی ایجنڈا پورا کیاجائے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت قیام پاکستان کوناقابل تلافی غلطی (blunder )قراردیتی اور اب تومہاجر صوبے کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔ ایسی جماعت کو جمہوری پارٹی کہنا جمہوریت کی توہین ہے جو اسلحے کے زور پر عوام کو جلسوں میں لے کر آتی ہے عوام کو ایسی دہشت گرد تنظیم سے نجات دلانے کے لئے حکومت سپریم کورٹ کے ذریعے اس پر پابندی عائد کرے۔