counter easy hit

نکاح سنت رسول مسلمان کو برائیوں اور بے راہ روی سے محفوظ بناتا ہے، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری

Nikkah Qadria Trust Birmingham

Nikkah Qadria Trust Birmingham

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) نکاح سنت رسول ۖ مسلمان کو برائیوں اور بے راہ روی سے محفوظ بناتا ہے، نکاح کے لیے مال و دولت اونچی نسل اور حسن و جمال نہیں بلکہ سیرت و کردار اور نیکی کو مد نظر رکھنا چاہیے، جہیز کی لعنت اور دنیا کے سامنے ناک اونچی کرنے کے لیے شادی میں بے جا اخراجا ت خلا ف شرع ہیں ان میں احتیا ط برتنی چاہیے۔

ان خیالا ت کا اظہا ر چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے قا دریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر میں نکا ح کے موضو ع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر معروف مذہبی سکالرو انچا رج ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین امام شاہد تمیز ، علامہ عبد المجید قادری، علا مہ محمد نا صر صدیقی ، قا ری محمد سلطان قا دری ، قاری سید محمود الحسن بخاری ،قا ری محمد الطاف حسین ،حاجی منیر حسین، محمد خالد ، محمد قدیر ، اشتیا ق احمد، محمد شفیق ، ملک محمد بشارت ، محمد یوسف ، آفتاب علی ، راجہ امجد ، محمد ظفر ، رانا محمد عمر ، محمد شفیق اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے کہاکہ نکا ح درحقیقت انسان کی نظر کو پا کیزگی اور دل کو اطمینا ن بخشتا ہے اور اس کو اپنانے کے بعد اللہ رب العزت کی رحمتو ں اور فیوض و برکا ت کی فراوانی حاصل ہو تی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ آپ ۖ نے فرمایا کہ نکا ح میرا طریق ہے جو ہر مسلمان مومن پر لازم ہے اور جس نے میرا طریق چھوڑا وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔انہو ں نے کہاکہ آپ ۖ امہا ت المومنین سے بے پناہ محبت و الفت رکھتے تھے ۔انہو ں نے کہاکہ مومنین میں کامل ایمان والا وہ شخص ہے جو اخلا ق میں اچھا ہے اور اپنے گھروالوں سے خو ش اخلا قی کامل ایمان کی نشانی ہے۔ انہو ںنے کہاکہ نکاح وہ حلال کام ہے جس کے بعد انسان زنا اور حرام کا ری سے بچ سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نکا ح ایک عبا دت اور صدقہ جا ریہ ہے جس میں اللہ رب العزت نے برکت رکھی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ نکا ح ضروری ہے کہ کم خرچ اور پھر مسجد میں کیا جا ئے تاکہ اسکی حقیقی راحتیں اور رحمتیں و برکتیں سمیٹی جا سکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ نکا ح کے دوران لکھی گئی حق مہر کی رقم خا وند پر ادا کرنا لا زم ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جس گھر میں میا ں بیوی حسن سلوک سے رہیں تو وہ جنت میں تبدیل ہو جا تا ہے ۔ انچا رج ضیاء الامہ سنٹر بو زلے گرین امام شاہد تمیز نے کہاکہ نوجوان نسل کو نکا ح کی طرف راغب کرنا ہو گا۔

انہو ں نے کہاکہ مرد و خواتین کے نا جا ئز تعلقا ت کی وجہ سے معاشرے میں بد کا ری پھیل رہی ہے جس کو روکنے کے لیے نکا ح ہی ایک حلا ل اور موئثر ہتھیا ر ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ میا ں بیو ی کو اپنا رشتہ قائم رکھنے کے لیے صبر و تحمل کا دامن ہمیشہ تھا مے رکھنا چا ہیے ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ شیطان سب سے زیادہ خوش اس وقت ہوتا ہے جب میا ں بیوی کے مابین لڑائی اور نفرت پیدا کرنے میں کامیاب ہو جا ئے ۔ تقریب سے علامہ عبد المجید قادری ، علامہ محمد نا صر صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ملک محمد اقبال مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اور جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔