counter easy hit

سعودی دلہنوں کو نکاح نامے کی کاپی دینا لازمی قرار

 marriage certificate

marriage certificate

نکاح نامے کی کاپی خاتون کے حوالے کرنے کا مقصد اسے اپنے حقوق اور نکاح کی شرائط کے حوالے سے مکمل آگاہی دینا ہے
ریاض (یس اُردو) سعودی عرب میں وزارت انصاف کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ شادی کے بعد نکاح نامے کی کاپی خواتین کے حوالے بھی کی جائے گی ۔
وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نکاح خوان کو نکاح نامے کی ایک کاپی خاتون کے حوالے کرنا ہو گی تاکہ اسے اپنے حقوق اور نکاح کی شرائط کے حوالے سے مکمل علم ہو ۔وزارت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خواتین کے حقوق کی حفاظت کرنا اور نکاح کے طریقہ کار سے ان کی روشنائی کروانا ہے۔اس فیصلے کا یہ مقصد بھی بیان کیا گیا ہے کہ خواتین کو اپنے خاوند کے ساتھ کسی بھی جھگڑے کی صورت میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے نکاح نامے کی کاپی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔