counter easy hit

مارک مارکوئیز نے ٹیکساس موٹو جی پی میں پول پوزیشن حاصل کر لی

Mark Marquise

Mark Marquise

کوالیفائنگ رائونڈ میں دنیا بھر کے رائیڈرز کی شرکت ، فاتح کھلاڑی نے مقررہ فاصلہ دو منٹ تین اعشاریہ ایک آٹھ سیکنڈز میں طے کیا
ٹیکساس (یس اُردو) سپینش رائیڈر مارک مارکوئیز نے ٹیکساس موٹو جی پی ریس میں پول پوزیشن حاصل کرلی ۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والے موٹو جی پی کوالیفائنگ رائونڈ میں دنیا بھر سے شریک رائیڈرز نے خوب جان لڑائی ۔ سپینش رائیڈر مارک مارکوئیز نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کیا ۔ مارک مارکوئیز نے مقررہ لیپس 2 منٹ تین اعشایہ ایک آٹھ سیکنڈز میں عبور کرکے پول پوزیشن اپنے نام کی ۔ سپین کے ہی جارج لورینزو صفر اعشاریہ صفر سات سیکنڈزکے فرق سے دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔ اٹلی کے ویلنٹینو روسی اور اینڈریا لینون بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے