counter easy hit

23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کی جانب سے تقریب کا انعقاد

Muslim League Austria Function

Muslim League Austria Function

ویانا (اکرم باجوہ) 23 مارچ یوم پاکستان کے تاریخی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد23 مارچ بروز سوموار شام پانچ بجے مسلم لیگ آفس چھ ڈسٹرکٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑئچ کی زیرصدارت کیا گیا۔

جس میں پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے چیرمین حاجی غلام اظہر ، نائب صدر علی شرافت اور پارٹی کارکنوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی ویانا کی سیاسی ،مذہبی ،صحافی و دیگر نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز حافظ مبشر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے عہدیداران نے مل کر کیک کاٹا اور 23 مارچ یوم پاکستان کے تاریخی دن کی یاد کو تازہ کیااورحافظ مبشر نے اجتمائی دعا میں پاکستان کی ترقی اور سلامتی ،امن و امان اور ملک پاکستان کے اُن شہیدوں کیلیے خصوصی دعا کی جنہوں نے پیارئے وطن کیلیے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا۔

آخر میں پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے عہدیداران نے شرکاء تقریب کا تقریب میں شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیا ۔تقریب کے احتتام پر مہمانوں کیلیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔