counter easy hit

نوبل انعام کے اصل حقدار عبدالستار ایدھی صاحب تھے،منظور بھٹی

Manzoor Bhatti

Manzoor Bhatti

پیرس(نمائندہ خصوصی)نوبل انعام کے اصل حقدار عبدالستار ایدھی صاحب تھے ، انہوں نے ہمیں انسانیت کی خدمت کا سبق دیا ، اب حکومت اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ ایدھی صاحب کے مشن کو آگے بڑھائیں ، ایدھی صاحب نے بلاتفریق ہر ایک کی مدد کی ، یہ ہی اسلام ہے ، ان خیالات کا اظہار منظور بھٹی سینئر رہنما ادارہ منھاج القرآن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے ہمیشہ ہمیں انسانیت کی خدمت کا سبق دیا۔ ہم سب کو ایدھی صاحب کی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کرنا چاہیئے اور ریاست کو اس کی ذمہ داری لینی ہوگی۔ ملا عبدالستار ایدھی کا پیغام صرف انسانیت تھا ، ہمیں انسانیت کو ہی آگے بڑھانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بچوں کی تعلیم ، غربت اور بنیادی وسائل کی فراہمی کا مسئلہ ہے مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو متحد ہونا ہو گا۔