counter easy hit

ماہ رمضان میں خوشنودی خدا کے لئے مستحقین کی دل کھول کی مدد کرنی چاہیے،میجر منظور احمدصدر چیمبر آف کامرس

chamber of commerce sialkot

chamber of commerce sialkot

سیالکوٹ( نامہ نگار ) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر میجر ر منصور احمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس ماہ کی آمد پر مخیر حضرات کو چایئے کہ وہ خوشنودی خدا کے لیے مستحقین کی دل

کھول کر مدد کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ ائیر پورٹ کے ڈریکٹر سماجی رہنما میاں عتیق الرحمان کے جانب سے ماہ صیام کی آمد کے حوالے سے فیکٹری ورکرز اور مستحقین مین راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محسن گل ، ظفر اقبال جعفری، چئیر مین ذکات عشر کمیٹی سیالکوٹ کے چئیر مین میاں سہیل اقبال، اور دیگر موجود تھے اس موقع پر میاں عتیق الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تین سو چالیس افراد میں ماہ صیام کی آمد پر راشن تقسیم کیا ہے اس کے مقاصد صرف خوشنودی خدا کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ مخلوق خدا کی حدمت تر جیع بنیادوں پر کریں اور بلا تفریق کریں