counter easy hit

مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا کر دی گئی

Namaze Janaza

Namaze Janaza

راولپنڈی : مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ما نسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے 12 شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ اور ایئر چیف مارشل سہیل امان شریک ہوئے۔

نماز جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس ور ریٹائرڈ اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں شہدا کے اہل خانہ سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔