counter easy hit

مانسہرہ میں بم دھماکا، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار جاں بحق

Mansehra

Mansehra

مانسہرہ (یس ڈیسک) مانسہرو میں شاہرائے قراقرم پر لاری اڈا کے قریب پولیس کے نزدیک دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او فرید خان سمیت 2 اہل کار جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او مانسہرہ اعجاز خان کے مطابق پولیس موبائل گلگت بلتستان جانے والی گاڑیوں کے کانوائے کو لے کر لاری اڈے سے روانہ ہوئی ہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

دھماکے میں تھانہ سٹی کے اڈیشنل ایس ایچ او فرید خان جاں بحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں اہلکار اجمل بھی دم توڑ گیا۔