counter easy hit

بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامباکی 31ویں سالگرہ

 Manisha lambaky

Manisha lambaky

ممبئی….بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے اپنی زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں۔ 18جنوری 1985ء کو بھارت کے شہر چنائی میں پیدا ہونے والی منیشا نے اپنے کیریئر کا آغاز2005ء میں فلمیہاں  سے کیا۔
منیشا کا مقصد صحافی بننا تھا، جب وہ دہلی یونیورسٹی سے ڈگری کی تعلیم حاصل کررہی تھیں تو اس وقت انہیں بہت سی مشہور برانڈ کمپنیوں نے اپنے اشتہارات کی آفرز کیں۔ ایک کمپنی کے اشتہار کے لیے شوٹ کراتے وقت بالیو وڈ ڈائریکٹر شوجت سرکار سے ان کی ملاقات ہوئی اور شوجت نے انہیں اپنی فلمیہاں میں کاسٹ کرلیا۔
انہوں نے بہت سی فلموں میں سپورٹنگ اور مرکزی کردار ادا کیے جن میں کارپوریٹ، راکی،دی ریبل،انتھونی کون ہے،ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،انامکا اور دس کہانیاں شامل ہیں۔ 2008ء میں ان کی فلمبچنا اے حسینوبہت کامیاب ہوئی جس میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا۔اس کے علاوہ 2008ء میں ہی ریلیز کی جانے والی فلمکڈنیپمیں ان کی بولڈ اداکاری نے ڈائریکٹر ز کو ان کی طرف متوجہ کرلیا۔
ان کی مشہور فلموں میں ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،بچنا اے حسینواور بھیجا فرائی 2 شامل ہیں۔