counter easy hit

مانچسٹریونائیٹڈ نےآرسنل کو 2کےمقابلےمیں 3 گول سےہرا دیا

Mancstryunayytd

Mancstryunayytd

مانچسٹر………اولڈ ٹریفورڈ میں پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا ۔ مارکوس ریش فورڈ 2 گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے گول کرنے والے تیسرے کم عمر اسٹرائیکر بن گئے۔
پریمیئر لیگ میں مسلسل شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ آرسنل کے خلاف زیادہ تیاری کے ساتھ میدا ن میں اتری۔مانچسٹر کے فٹ بالرز نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور اُن کے گول پر لگاتار حملے کیے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے مارکوس ریش فورڈ نے 29 ویں اور 32 ویں منٹ میں گول کیا۔ اینڈر ہریرا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے تیسرا گول کیا۔ آرسنل کی جانب سے پہلا گول ڈینی ویل بیک اور دوسرا گول میست اوزل نے کیا۔ اس کامیابی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو پریمیئر لیگ میں پانچویں پوزیشن پر پہنچادیا ہے۔ آرسنل اس شکست کے باوجود تیسری پوزیشن پر برقرار ہے۔