counter easy hit

مانچسٹر دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ برطانوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

Manchester blast toll rises to 22

Manchester blast toll rises to 22

پولیس کے مطابق مانچسٹر میں ڈیٹونیٹنگ ڈیوائس وقت سے پہلے پھٹنے سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ دھماکوں کے بعد اہم اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں اعلیٰ حکام وزیراعظم تھریسامے کو بریفنگ دیں گے ۔ ادھر کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی ہے۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے دھماکوں میں اب تک 22 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 50افراد زخمی بتائے گئے ہیں ۔

دھماکے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات 8 جون کو ہوں گے ۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم نے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سیکورٹی اجلاس طلب کر لیا جس میں اعلیٰ برطانوی حکام وزیر اعظم ٹریزامے کو بریفنگ دیں گے ۔

برطانوی حکام کے مطابق دھماکا میوزیکل کنسرٹ کے اختتام پر ہوا۔ کنسرٹ کے بعد لوگوں نے باہر نکلنا شروع کیا ہی تھا کہ دھماکا ہوگیا ۔مقامی وقت کے مطابق رات دس بج کر پینتیس منٹ پر خودکش دھماکا ہواجس کے بعد مانچسٹر ایرینا اور اطراف میں بھگدڑ مچ گئی۔

واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا ۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا اور لوگوں کو ہدایت کی کہ اس علاقے سے دور رہیں۔

بم ڈسپوزل حکام نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر سوئپنگ کا کام شروع کیا۔ اس دوران وکٹوریا ریلوے اسٹیشن سے ٹرین سروس معطل کردی گئی جبکہ مختلف ٹیکسی سروسز کی جانب سے ایرینا میں پھنسے افراد کے لیے مفت سفر کی پیشکش کی گئی ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ جانی نقصان دھماکے کے بعد بھگدڑ مچنے سے ہوا۔ امریکی گلوکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے آریانا گرینڈے خیریت سے ہیں۔

مانچسٹر میںیہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ بتایا جارہا ہے۔ مانچسٹر ایرینا، یورپ بھر کا سب سے بڑا ان ڈور ایرینا ہے جس میں 21 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website