counter easy hit

مانچسٹر دھماکے؛ چیمپئنز ٹرافی پر بھی خوف کے سائے چھا گئے

لندن: مانچسٹر دھماکے کے بعد چیمپئنز ٹرافی پر بھی خوف کے سائے چھا گئے، میگا ایونٹ سمیت ویمنز ورلڈ کپ کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان عائد ہو چکے، بھارت نے آئی سی سی کو خط میں اپنے خدشات ظاہر کردیے، صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا۔

Manchester blast, casts a shadow of fear over Champions Trophy

Manchester blast, casts a shadow of fear over Champions Trophy

جنوبی افریقی پلیئرز کے خدشات کو سیکیورٹی میں اضافے کی یقین دہانیوں سے کم کردیا گیا۔ ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ میں شیڈول اپنے ایونٹس کے حفاظتی اقدامات کا پھر سے جائزہ لینے کا اعلان کردیا،حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے ایونٹس کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہوگی،اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، اس کے بعد انگلینڈ میں ہی آئندہ ماہ شیڈول چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈ کپ کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان عائد ہوچکا اور خوف کے سائے چھا گئے ہیں، سب سے پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحفظات ظاہر کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئی سی سی کو باقاعدہ خط لکھا گیا جس میں اپنے کھلاڑیوں کی یکم جون سے شروع ہونے والے ایونٹ کے دوران سلامتی کے بارے میں فکرمندی ظاہر کی گئی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بی سی سی آئی نے اس حوالے سے ایک خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیا جس میں چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل شیڈول وارم اپ میچز کے دوران میزبان ملک کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انگلینڈ میں ہی ون ڈے سیریز کیلیے موجود جنوبی افریقی ٹیم سب سے زیادہ خوفزدہ ہوئی، اس بات کی تصدیق ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی نے بھی کردی، انھوں نے کہا کہ دھماکے کے اگلے روز ناشتے پر تمام کھلاڑی خدشات ظاہر کررہے تھے، ہمیں انگلش بورڈ کے سیکیورٹی ماہرین نے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی، خود ہمارے سیکیورٹی ماہرین بھی ساتھ ہیں، اس لیے فی الحال ہم اپنی توجہ کھیل کی جانب مبذول کررہے ہیں تاہم سیکیورٹی اپ ڈیٹ لیتے رہیں گے۔ دوسری جانب آئی سی سی نے بھی فوری طور پر سیکیورٹی کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ کا پھر سے اعادہ کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی یکم جنون سے شروع ہوگی جس کے میچز اوول لندن، ایجبسٹن برمنگھم اور کارڈف کے سوالیک اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے،24 جون سے شروع ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے مقابلوں کی میزبانی ڈربی، لیسٹر، برسٹول اور ٹاؤنٹن کریں گے۔ آئی سی سی کا اپنے اعلامیہ میں کہنا ہے کہ ہماری ہمدردیاں مانچسٹر میں خوفناک دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈ کپ کیلیے سیکیورٹی کونسل اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہے، ہم اپنے ٹورنامنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ہدایات کے مطابق کام کررہے ہیں، اس حوالے سے انگلش بورڈ اور متعلقہ حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، ہم آئندہ ماہ شیڈول اپنے دونوں ہی ٹورنامنٹس کیلیے سیکیورٹی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں سیکیورٹی حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، موجود خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی بھی ہوگی، حفاطتی صورتحال ہماری تیاریوں کا اولین اور مرکزی حصہ ہے، ہم مسلسل اپنے اقدامات کا جائزہ لیتے اور اس میں بہتری کیلیے کوشاں رہتے ہیں تاکہ ہر کسی کی جان کو محفوظ بنایا جا سکے، پالیسی معاملہ ہونے کی وجہ سے اپنے سیکیورٹی انتظامات کی تفصیل ظاہر نہیں کرسکتے۔ یاد رہے کہ وارم اپ میچز 26 مئی سے شروع ہو رہے ہیں، پہلے روز اوول میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، ان دنوں برمنگھم کے تربیتی کیمپ میں مصروف پاکستانی ٹیم 27 تاریخ کو بنگلہ دیش اور 29 مئی کو آسٹریلیا کے خلاف میچز میں اپنی تیاریاں جانچے گی، دونوں کی میزبانی ایجبسٹن ہی کرے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website