yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

بارود کی فصل

Yes 1 Webmaster February 14, 2015 1 min read
M R Malik
Share this:
 South Waziristan
South Waziristan

تحریر: ایم آر ملک

لفظوں سے راکھ اڑنے لگی ہے اور وقت کی بے رحم گھڑیاں ہمارا مقدر ہو گئیں ہیں۔ سوچیں پا بہ جولاں ہیں کہ ہمارے آلام کو دہشت گرد سہارا دے رہے ہیں وحشتوں کا رقص ہے کہ رکنے میں نہیں آرہا روشنیوں اور پھولوں کے شہر پشاور سے لیکر جنوبی وزیرستان تک محافظوں اور وطن کے باسیوں کا لہو بہہ رہا ہے کیا پر کیف دھڑکنوں کی جگہ اب ہماری سماعت چیخ و پکار اور چنگھاڑکی عادی ہو چکی ہے ؟لاشیںاٹھا اٹھا کر اب ہمارے ہاتھ شل ہو چکے ہیں سلیم راہی کہتا ہے

مائیںاپنے بچوں کے بستوں میں کفن رکھنے لگی ہیں ہم کس دور میں زندہ ہیںمیں اپنے اکثر دکھ محب وطن دوستوں سے شیئر کرتا ہوںوہ دھرتی کے بیٹے مجھ سے پورپور زخمی دھرتی کی باتیںکرتے ہیں کہ جس کا انگ انگ زخموں سے چور ہے زندہ دلوں کے شہر میں جب انسانیت کش حملے ہوئے ،سانحہ پشاور ،اب سانحہ حیات آباد ہوا ، شہید ثناء اللہ نیازی ،کرنل توصیف کی لاش اپر دیر میں گری تو میں نے محب وطن افراد کے چہرے پر اندر کا دکھ دیکھا جوآنکھوں سے آنسوئوں کی صورت چھلکتا ہے اور کرب بن کر چہرے پر خوف کی شکل اختیار کر جاتا ہے

وطن کے لوگو! کیا ایسا نہیں کہ ہم اپنے وجود کو کھوجنے کی دھن میں اپنے بدن کی سیاہ گہرائیوں میں اترتے جا رہے ہیں،مقید ہوتے جا رہے ہیں
کبھی کیری لوگر بل کی شکل میں،کبھی پریسلر ترمیم کی شکل میںاور کبھی نیٹو سپلائی کی بحالی پر اور کبھی انڈیا سے تجارت پر ہمیںلولی پاپ دے کر بہلایاجا رہا ہے اندھیروں کی اس قید سے نکلنا اب شاید ممکن نہیں رہا
حکمران کہتے ہیں بہت سی مجبوریاں ہیںیا مجبوریوں کا ایک حصار ہے مگر لہو لہو دھرتی کے جسم کے اندھیروں کی بھوک اب ہم سے روشنی مانگتی ہے ڈاکٹر شیر محمدکہتا ہے بعض دکھ اتنے خاموش ہوتے ہیں کہ انسان رو رہا ہوتا ہے اسے پتا بھی نہیں چلتا سطرسطر آہٹیں اتر تی ہیں اب ہم دل کے محتاج نہیں رہے اس کی بادشاہی سے اب ہم نے نجات حاصل کرلی ہے ہمارایہ عالم ہے ہر سانس کے ساتھ خیرات مانگتے ہیںاک بے حسی ہر احساس پر طاری کر لی ہے سانسوں سے اب وحشت ہونے لگی ہے

لمحے پرائے ہورہے ہیںاور وطن عزیز میں زندگی کی بیڑی بارود سے بھری جارہی ہے رگ رگ میں لہو کی جگہ پارا سا تڑپتا محسوس ہوتا ہے ، خیالات سلگ رہے ہیںحساس لوگ زندہ ہیں تو ایسے جیسے جسم سے روح نکل جائے۔ دل کا آئینہ کرچی کرچی ہواور خود کو سمیٹتے ہوئے ہاتھ لہو لہان ہوجائیں۔ آرزو امید امنگ کے کینوس پر بنا ہر منظر کہر آلود ہورہا ہے اور اسے اجالنے کی ہر کوشش رائیگاں جارہی ہے ۔

ہر حکمران پرانے وعدوئوں کی لاش پر بیٹھ کر نیا وعدہ کرتا ہے لاشوں کا کاروبار کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے نو عمر نوجوان ناپاک روحوں کے کاروبار کا ایندھن بن رہے ہیں درس گاہوں سے اچاٹ نو عمر صورتیں ہیں جنہیں دیکھ کر دل میں اک ہول اٹھتا ہے اک دعا ہونٹوں پہ مچلتی ہے اِک دُعا دل میں ہلکورے لیتی ہے زندہ دلوں کے شہر میں خود کش حملوں میں نو عمروں کے سر ملے ہیں

اے وطن کے باسیو! ہاتھ اٹھائیں کہ پھر کوئی نو عمر انسانیت دشمنوں کی بھینٹ نہ چڑھے کسی نوعمر کی ماںکے ہونٹوں پہ دھری آگ ہماری آنکھیں نہ دیکھ سکیںکسی ننھے کے مستقبل کو مسمار ہوتا محسوس نہ کریںدکھی کرنے والا کوئی معمار وطن دھواںدھواںنہ ہو ہم ان کو کتابیں پڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں ہم ان کو ریاضی دان ،سائینسدان بنتے دیکھنا چاہتے ہیں ہم ان کو خودکش جیکٹیں پہننے کی بجائے سفید یونیفارم میں ملبوس دیکھنا چاہتے ہیں ہم ان کو قائد اعظم کا تعلیمی مقصد بنانا چاہتے ہیں

ان کی سوچیں اور خیال کچے دھاگوں کی طرح ہیںجو الجھ جائیں تو ٹوٹ جاتے ہیں ۔ امریکیت کی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ بننے کے سمجھوتے کی کرچیوں سے لہو لہودل اور آنکھیں اشک بار ہیں ۔امر یکیت کے ساتھ برسوں کا یہ تعلق اب بوجھ بن گیا ہے جب تعلق بوجھ بن جائے تواس کا ٹوٹنا نوشتہ دیوار ہوا کرتا ہے کچھ درد اور جذبے ایسے ہوتے ہیں جن کے اظہارکے لیے الفاظ کھو سے جاتے ہیں ۔ہمارے حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ اب اس تعلق کی بے گور وکفن لاش کو گھسیٹتے پھرنا عوامی جذبوں کی توہین ہے

کل ہم نے امریکیت کی جنگ افغان سر زمین پر لڑی اور روس کو پاش پاش کرنے کا کارنامہ سر انجام دیاآج اسی کی جنگ ہم اپنی سر زمین پر لڑ رہے ہیں کل کے مجاہد آج کے دہشت گرد ہیں اس اختراع کا پس منظرمشرف سے لے کر موجودہ حکمرانوں تک کسی نے نہیںکھوجااپنے ازلی آقا سے یہ پوچھنے کی جسارت کسی نے نہیں کی کہ یہ دہشت گرد کل روس کے خلاف کس نے پیدا کیے اور کون ان کا ہر اوّل بنا ؟

آنکھوں کے چراغ کون لے گیاکہ منزلوں کا نشان گم ہورہا ہے انسانیت بین کرتی سر بازار آگئی ہے صحن وطن میں بارود کی جو فصل امریکہ نے بوئی اسے کاٹتے کاٹتے جانیں کتنے بے گناہ معصوم لوگ اور ہمار ے لیڈر تہہ خاک ہوجائیں گے۔

M R Malik
M R Malik

تحریر: ایم آر ملک

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mineral Treasures
Previous Post لٹ مار
Next Post کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، آٹھ ہلاک
Kurram Agency

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.