counter easy hit

غذائیت کی کمی اور امراض، تھر میں مزید 4 بچے جاں بحق

Malnutrition and disease

Malnutrition and disease

تھرپارکر……..تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث چار بچے اور ایک حاملہ خاتون انتقال کرگئی، جس کے بعد رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔
غذائیت کی کمی کے باعث سول اسپتال مٹھی میں نومولود اور تین ماہ کی بچی انتقال کرگئی،گائوں دودو میں دوران زچگی خاتون اور نومولود بچہ انتقال کرگیا جبکہ گائوں دھاندو میں بھی 15 دن کا بچہ انتقال کرگیا۔