counter easy hit

پاکستان میں اس جدید دور میں بھی فرسودہ نظام انصاف پر دل خون کے آنسو روتا ہے، ملکہ سلطانہ

Malika Sultana, President, PMLN, Women Wing, Franceپاکستان میں اس جدید دور میں بھی فرسودہ نظام انصاف پر دل خون کے آنسو روتا ہے، ملکہ سلطانہ

پریس(یس اردو نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ویمن ونگ کی صدر سلطانہ اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان کے متحرک ترین وزیر اعظم کے خلاف جوڈیشل مارشل لاءکی ہٹ دھرمی پر اوورسیز پاکستانیوں میں غم و غصے کی شدید لہر ہے اور وہ منتخب وزیر اعظم کے خلاف ہونے والی سازش پر تذبذب کا شکار ہیں۔ اس فیصلے نے اوورسیز پاکستانیوں کے دل کو چھلنی کر دیا اور انہیں پاکستان سے مزید دور کردیا اب اوورسیز پاکستانی کبھی پاکستان کے نظام انصاف پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ ہمارے نظام انصاف اگر وزیر اعظم کو انصاف نہیں دے سکتا تو پھر کس کو انصاف ملے گا۔ یہ ایک انتہائی دکھ کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی وزیراعظم نوازشریف کو تیسری بار نکالا گیاپنجابی مخالفین کوخوشی مل گئی۔ ٹھنڈ پڑگئی اور اس سے کس کا ایجنڈا کامیاب ہوا یہ پاکستان دشمن قوتیں بہتر جانتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website