counter easy hit

ملک ظفر کی ہونہار بیٹی زرگونہ ظفر نے قائد اعظم یونیورسٹی میں ایم فل میں ٹاپ کر کے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

Zafar Malik

Zafar Malik

پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت ملک ظفر کی ہونہار بیٹی زرگونہ ظفر نے قائد اعظم یونیورسٹی میں ایم فل میں ٹاپ کر کے اپنے والدین اور اپنے علاقے گوجر خان کا نام روشن کر دیا۔ زرگونہ ظفر ملک نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم فل مائیکرو بیالوجی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یونیورسٹی نے انہیں بہترین پرفارمنس پر گولڈ میڈل سے نوازا ہے۔ زرگونہ ظفر ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی والدین کی توجہ ، دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اورانہوں نے پی ایچ ڈی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ابھی سے محنت شروع کر دی ہے۔

زرگونہ ظفر نے طالبعلموں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور طالبعلموں کی اولین ترجیح انکی تعلیم ہونی چاہئیں جب وہ تعلیم کو دوسرے کاموں اور مشغلوں پر ترجیح دیں گے تو کامیابی انکے قدم چومے گی اور وہ اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کرسکیں گے۔ فرانس اور یورپ بھر سے ملک ظفر کو انکی بیٹی کی کامیابی پر دوست و احباب مبارکبادوں کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

ملک ظفر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی نے اپنے کرم سے مجھے یہ عزت بخشی ہے اور میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو وقت ، توجہ اور اعتماد دیں تو آپ کے بچے اپنی بہتر کارکردگی سے آپ کا سر فخر سے اونچا کر دیں گے۔ انہوں نے مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام دوستوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔