counter easy hit

اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت چھوڑ دے،ملک ناصر

Malik Nasir

Malik Nasir

پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم میاں نواز شریف وہ لیڈر ہیں جنھوں نے عوام اور ملک کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا ہے۔اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے لیکن اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین کی پالیسیاں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی ترک کر کے اپنی توانائیاں جمہوریت کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لائیں۔