counter easy hit

تبدیلی کے 100 دن نے حکومتی نااہلی واضح کردی، اپوزیشن پر غیر ضروری دبائو، اوچھے ہتھکنڈے اور یوٹرن اور بھیک جیسی بیماریوں کو اچھے معنی پہناکر قومی بیانیہ ہی بدل دیا گیا، ملک محمد ناصر

تبدیلی کے 100 دن نے حکومتی نااہلی واضح کردی، اپوزیشن پر غیر ضروری دبائو، اوچھے ہتھکنڈے اور یوٹرن اور بھیک جیسی بیماریوں کو اچھے معنی پہناکر قومی بیانیہ ہی بدل دیا گیا، ملک محمد ناصر

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما ملک محمد ناصر نے 100 روزہ بد ترین کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی بری طرح فلاپ ہوئی ، حکمرانوں کی نااہلی کی بد ترین مثالیں قام ہوچکی ہیں۔

اپوزیشن کو اوچھے ہتھکنڈوں اور پارلیمان اور سینیٹ میں دشنام طرازی اور نیب کے ذریعے دبائو کا شکار بنانے کی کوشش کی گئی۔ یوٹرن اور بھیک جیسے عیب اچھے دکھائے جارہے ہیں ۔ ہمارا قومی بیانیہ انتہائی منفی انداز میں آگے بڑھ رہا ہے جس سے ہمیں نقصان ہی نقصان ہوگا۔

MALIK MUHAMMAD NASIR, SENIOR, LEADER, PMLN, FRANCE, ON, 100, DAYS, OF, WORST, GOVT