counter easy hit

یوم تاسیس پر بلاول بھٹو رداری نے اپنے نانا شہید اور بے نظیر شہیدکی شاندار یادیں تازہ کردیں، میاں محمد اجمل

یوم تاسیس پر بلاول بھٹو رداری نے اپنے نانا شہید اور بے نظیر شہیدکی شاندار یادیں تازہ کردیں، میاں محمد اجمل

پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول بھٹو کی تقریر نے شہید زوالفقار علی بھٹو کی شاندار تقاریر کی یاد دلادی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے سیاست کیلئے لازوال اثاثہ چھوڑا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی بنیاد کے دن سے دس سال شہید بھٹو کے زیر سایہ شاندار ماضی کی عکاس ہے۔ جب شہید بھٹو نے عوام کے دلوں پر راج کیا۔پہلی دہائی پاکستانی سیاست کی تاریخ کا درخشاں باب ہے جب جمہوریت ، ادارے مضبوط ہوئے، نیوکلیئر پروگرام کی داغ بیل ڈال کر مضبوط بنیادوں پر استوار کیا گیا۔ پاکستان کی اساس مضبوط اقدار پر استوار کی گئی۔ خارجہ پالیسی کو بہترین سمت عطا کی گئی عوام کو شناخت اور طاقت کا منبع بنادیا گیا۔ معاشی اور معاشرتی اصلاحات اور سٹریٹجک معاملات اور منصوبوں پر طویل مدتی لائحہ عمل طے کر دیا گیا۔

malik muhammad ajmal, SENIOR, LEADER,PPP, BELGIUM