counter easy hit

مسلم لیگ ن پاکستان سے محبت کرنے والوں کا گلدستہ ہیں،ملک جمشید

 Malik Jamshed

Malik Jamshed

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگی راہنماملک جمشید نے اپنے نیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان سے محبت کرنے والوں کا گلدستہ ہیں مسلم لیگ ن کا ماضی گواہ ہے کہ میاں برادران نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیاایٹمی دھماکے ہوں یا اقتصادی راہداری کامنصوبہ میاں برادران نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے ہٹ کر قومی مفاد سامنے رکھ کر فیصلے کیے ہیںآج عوام،مسلم لیگ ن اور افواج پاکستان ملکی ترقی اور خوشحالی کے نقطے پر متفیق ہیں پاک افواج ملی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے دشمن کو ماضی کی طرح ناکامی ہوگی انہوں نے کہاکہ آج پاک فوج ملک دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر چکی ہے دہشتگرد بھاگنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان اور عوام کی ترقی پر کامل یقین رکھتے ہیں انشااللہ پاکستان کی ترقی کی منزل قریب ہے اور عوام بہت جلد خوشحالی کا دور دیکھیں گے۔