counter easy hit

وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے نیب زدہ لوگوں کو بچا رہی ہے، قوم کڑا احتساب کریگی، ملک انعام

وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے نیب زدہ لوگوں کو بچا رہی ہے، قوم کڑا احتساب کریگی، ملک انعام

 پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے سیکرٹری انفارمیشن ملک محمد انعام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے نیب زدہ لوگوں کو بچا رہی ہے اور صرف اپوزیشن کو کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  فواد اور چوہان جیسے لوٹے سیاستدان روز نئے شوشے چھوڑکر لوگوں کی سزائوں کا اعلان کررہے ہیں۔

حکومت خاطر جمع رکھے ان کے کالے کرتوتوں کی لسٹ بن رہی ہے بہت جلد ان کے ظلم وستم انہیں ہی لوٹائے جائیں گے یہ لوگ تاریخ کے گہرے کنوئیں میں نشان عبرت بن جائیں گے۔ حکومتی وزرا کے جرائم ثابت شدہ ہیں مگر ان کی نااہلی اور سزائیں تاخیر کا شکار جب کہ اپوزیشن کے مقدمات تیز رفتاری سے چلائے جارہے ہیں۔ کسی بھی صاف وشفاف آئینی نظام میں ایسا نہیں ہوسکتا۔

malik inam, SECRETARY, INFORMATION, PMLN, YOUTH WING, FRANCE