counter easy hit

میاں محمد نواز شریف کی طرح ان کا ساتھ دینے والے سرخرو اورساتھ چھوڑنے والے بے نشان ہورہے ہیں، ملک انعام

Malik Inam, Coordinator, PMLN, Youth Wing, France

میاں محمد نواز شریف کی طرح ان کا ساتھ دینے والے سرخرو اورساتھ چھوڑنے والے بے نشان ہورہے ہیں، ملک انعام

پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹرملک انعام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طویل اندھیری رات رخصت ہونے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ساتھ ان کے جان نثار ساتھی بھی سرخرو ہونگے اور ساتھ چھوڑنے والے اور پارٹی کو تقسیم کرنے والوں کا نام نو نشان بھی کسی کو نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت ملک کی نااہل ترین قیادت ثابت ہوچکی ہے۔بوگس ثبوتوں اورمن گھڑت مقدمات کے بل بوطے پر قید میں رکھے گئے پاکستان کے صدی کے عظیم ترین لیڈر میاں محمد نواز شریف کو جیل میں رکھنا اب مشکل ہورہا ہے ۔ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے محبوب لیڈر اپنی تمام تر توانائیوں کیساتھ عوام کے درماین ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوری پارٹی کو توڑنے کیلئے جن خفیہ ہاتھوں نے کردارادا کیا اور پارٹی کے جن راہنمائوں نے کٹھ پتلی بن کر پارٹی کو نقصان پہنچایا وہ خود اب اپنی شناخت کھو چکے ہیں جبکہ میاں محمد نواز شریف کے جاں نثار ساتھی جن کی وفاداری بھی روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے ان کے ساتھ وہ بھی سرخرو ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کو پابند سلاسل رکھ کر بھی لاڈلے کی حکومت کے پاس مہنگائی،غربت اور بے روزگاری کے علاوہ کوئی پلان نہیں ہے۔سو روزہ پلان کے بعد اب عمران خان نے پانچ سال پر نذریں جمالی ہیں۔مسلم لیگ ن کو غیر ملکی قرضوں کےطعنے دینے والوں نے نو ماہ میں ایک ہزار ارب سے زائد کے قرضے لے لیے ہیں۔

پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی واقعہ ہورہی ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔تحریک انصاف کا دماغ اسد عمر ملکی معیشت کو بیڑہ غرق کرکے فرار ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔تبدیلی کے دعویداروں نے سنگین مسائل پیدا کر دیے ہیں جن کو حل کرنا ان کے بس کی بات نہیں رہی،اگر یہ حکومت مزید دو سا ل تک اقتدار میں رہی تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا۔ڈالر اور پیٹرول آسمان کو چھو رہے ہیں اور حکومتی ترجمان ابھی بھی عوام کو نہ گھبرانے کے مشورے دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اب اسٹیبلشمنٹ کے پاس میاں محمد نواز شریف سے معافی مانگ کر ان کو ملک کی باگ ڈور تھمانے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں بچا۔ کونکہ ملک اندرونی اوربیرونی طور پر بہت کمزور ہوچکا ہے اور اگر خدانخواسہ ملک پر کوئی ناگہانی آفت آتی ہے تو نہ اسٹیبلشمنٹ رہیگی اور نہ ہی یہ سازشی ٹولہ جو کہ پاکستان کے خدمتگاروں پر الزام لگا کر اپنے مذموم عزائم پورے کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website