counter easy hit

وینا ملک میکے کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کیلئے پر عزم

Malik determined

Malik determined

پشاور ………اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں ان کی تمام ہمدردیاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہیں۔ سسرال کی ٹیم پشاور زلمی تودھوکہ دے گئی۔
شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال پشاور کے دورے کے موقع پر بات چیت میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ پنڈی اسلام آباد ان کا آبائی شہر ہے اور فطری طور پر پی ایس ایل فائنل میں ان کی ہمدردیاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سسرال سے بہت محبت کرتی ہیں لیکن سسرال کی ٹیم پشاور زلمے دھوکہ دے گئی۔اب وہ چاہتی ہیں کہ ان کے میکے کی ٹیم جیت جائے۔ وینا کے شوہر اسد خٹک بھی بیگم کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے۔